Buy website traffic cheap

آشیانہ اقبال اسکینڈل

آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس کی سماعت

آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس کی سماعت
لاہور: آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ اس میں احتساب عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈمیں 9 روز کی توسیع کردی اور13 جولائی کودوبارہ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔قومی احتساب بیورو(نیب)نے عدالت میں موقف اپنایا کہ آشیانہ اقبال میں 61 ہزارشہریوں نے درخواستیں جمع کرائیں، اس اسکینڈل میں احدچیمہ نے کروڑوں روپے کرپشن کی اور ملکی خزانے کوبڑے پیمانے پرنقصان پہنچایاجبکہ نیب ریفرنس 3 ہزارسے زائدصفحات پرمشتمل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی احدچیمہ سمیت 6 ملزمان کےخلاف آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ۔ اس موقع پر ملزم احدچیمہ اورشاہدشفیق کواحتساب عدالت پیش کیا گیا۔

ضرور پڑھیے:

عام انتخابات کے دوران شہر کے ہر علاقے میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے گا،چیرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یار

ٹنڈوالہ یار (یو این پی) ووٹ عوام کا ایک بڑا ہتھیار ہے جس کو استعمال کرنے کا وقت آگیا ہے عوام کو چاہئے کہ وہ ایسے شخص کو ووٹ دیں جو عوام کہ مسائل کو حل کرانے میں اہم کردار ادا کرتا ہو اور جو عوام کے درمیان رہتا ہو ا ن خیا لات کا اظہار میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یار کے چیئرمین سید امداد حسین شاہ رضوی نے ٹنڈوالہیار پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت میں کیا انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران شہر کے ہر علاقے میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس کے لئے ہم نے ملازمین کی چھوٹیاں بھی منسوخ کردی ہیں اور تمام ملازمین کو الرٹ کیا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ مون سون کی ہونے والی برساتوں سے نمٹنے کے لئے ہم نے شہر کے تمام سیوریج نالوں کی صفائی کا سلسلہ بھی شروع کیا ہوا ہے اور جہاں گندگی اور سیوریج کے حوالے سے کوئی بھی شکایت موصول ہوتی ہے اس پر فوری طور پر اقدامات کئے جاتے ہیںاس موقع پر میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین شاہد جعفر قائم خانی ، پی پی پی کونسلر عبداللطیف بلوچ ودیگر موجود تھے ۔