Buy website traffic cheap

ذرداری

آصف زرداری کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

لاہور (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سابق صدر آصف علی زرداری کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں. تفصیلات کے مطابق آصف زرداری ہزاروں ایکڑ اراضی کے مالک ہیں. اثاثوں‌ کی تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کے پاس 3 لینڈ کروزر، 2 بی ایم ڈبلیو اور ایک لیکسز ہے، یہ سب گاڑیاں بلٹ پروف ہیں۔ گھوڑوں اور مویشیوں کی مالیت 9کروڑ ہے جب کہ ایک کروڑ 29لاکھ روپے مالیت کا اسلحہ ہے۔آصف زرداری پاکستان میں ایک درجن سے زائد پراپرٹیز کے مالک ہیں جب کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 5 پراپرٹیز میں حصہ دار بھی ہیں۔ اس کے علاوہ دبئی کے شہر الصفا میں ایک پراپرٹی سمیت کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں ایک پلاٹ بھی ان کی ملکیت میں ہے۔
واضح رہے کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری حلقہ این اے 213 نوابشاہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے.