
آلو اور کینو جیسے فروٹ

ہوچی من سٹی: اوپر کی تصویر میں آلو اور کینو دکھائی دے رہے ہیں… لیکن نہ یہ آلو ہیں اور نہ ہی کینو۔ تو پھر یہ کیا ہیں؟
ہو چی منہ سٹی، ویتنام میں سیکنڈری اسکول کی ایک استانی (لیڈی ٹیچر) ’لی تھوئی‘ شوقیہ بیکنگ کرتی ہیں۔ ان کے بنائے ہوئے جیلی اور بین کیک خاصے مشہور ہیں لیکن انہوں نے بیکنگ میں اپنی مہارت کو ایک نئی انتہاءپر پہنچانے کا فیصلہ کیا۔درجنوں بار ناکامی اٹھانے کے بعد، آخرکار وہ ایسے فروٹ بن بنانے میں کامیاب ہوگئیں جو دیکھنے میں بالکل پھلوں اور سبزیوں جیسے لگتے ہیں۔ جب انہوں نے اپنی مہارت کا نمونہ سوشل میڈیا پر پیش کیا تو لوگ حیران ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی مہارت کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔
تو دوستو! ان تصویروں میں جو آلو اور کینو دکھائے گئے ہیں، وہ اصل میں ان ہی خاتون کے بنائے ہوئے فروٹ بن ہیں… انہیں پھل اور سبزیاں سمجھ کر نہ کھا لیجیے گا!