Buy website traffic cheap

شہبازشریف

آپ جانے اور یہ چیز جانے، آج کے بعد یہ ہماری ذمہ داری نہیں ہوگی، شہبازشریف نے عجیب وغریب بات کرکے سوالات کھڑے کردیے

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے یوٹرن پرکوئی حیرانگی نہیں یہ ان کاوطیرہ ہے،الیکشن ملتوی کرنے کی کوشش بہترنہیں ہے انتخابات بروقت ہونے چاہئیں۔ایوان وزیراعلی میں لاہورپریس کلب ممبران سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مخالفین ماہ رمضان میں بھی جھوٹ بولنے سے بازنہیں آرہے، ملک کامستقبل صاف شفاف بروقت انتخابات سے جڑاہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی کی انتخابات میں تاخیرکی قراردادنیک شگون نہیں ہے، الیکشن ملتوی کرنیکی کوشش بہترنہیں،انتخابات بروقت ہونے چاہئیں۔نگران وزیراعلی پنجاب کے معاملے پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈرنے ناصرکھوسہ اورگوہراعجازکے نام دیئے تھے لیکن عمران خان کے یوٹرن پرکوئی حیرانگی نہیں انہوں نے اسے اپنا وطیرہ بنا لیا ہے، ہمارے مقابلے پرکوئی منصوبہ ہے تودوسرے صوبے پیش کریں ،الیکشن میں دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائیگا۔ ان کا مزید کہناتھاکہ ہم نے اپنا وعدہ پوراکردیا ہے، آج رات بارہ بجے ہماری حکومت ختم ہوجائیگی. پھر آپ جانے اور لوڈشیڈنگ جانے. آج کے بعد اگر لوڈشیڈنگ ہوتی ہے تو شہبازشریف اور نوازشریف ذمہ دارنہیں ہونگے.