Buy website traffic cheap

نوازشریف

احتساب عدالت میں ایسا کیا ہواکہ ملک کے تین مرتبہ وزیراعظم بننے والے نوازشریف کو بھری عدالت میں جھاڑپلادی گئی

لاہور(ویب ڈیسک):سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نوازکیساتھ احتساب عدالت میں پیشی کے لیے آئے اور حسبِ روایت عدالت کے باہر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کاغذاتِ نامزدگی کے حوالے سے کیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہا رکیا اور کہاں کہ اس فیصلے کی وجہ سے اب پارلیمنٹ کہاں کھڑی ہے اور ریاست باقی تین ستون کہاں ہیں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف نیب کی ایل این جی کیس میں کاروائی کے متعلق سوال کا جواب نہیں دیا اور خاموشی اختیار کی ۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرنے کے باوجود نوازشریف نے عدالت کے اندربھی سرگوشیاں جاری رکھیں جس پر احتساب جج محمد بشیر برہم ہوگئے اور کہا کہ جس کو سرگوشیاں کرنی ہیں وہ برآمدے میں چلاجائے اور جھاڑپلادی۔