Buy website traffic cheap

نوازشریف

احتساب عدالت میں جاری شریف خاندان کیخلاف مقدمے کی ڈوریں کون ہلارہاہے اورکیا مقاصدہیں نوازشریف پھٹ پڑے

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمدنوازشریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے اور میرے خاندان کیخلاف احتساب عدالت میں جاری مقدمہ اپنی نوعیت کا واحد مقدمہ ہے جو چل تو احتساب عدالت میں رہا ہے لیکن اس کی ڈوریں سپریم کورٹ سے ہل رہی ہیں۔ ڈکٹیٹر مشرف کی بلائیں لی جارہی ہیں اور مجھے میرے بنیادوں حقوق سے بھی محروم رکھا جارہاہے۔ ایسا ماحول بنادیا گیا ہے کہ کوئی بھی میری وکالت کے لیے تیارنہیں ہے۔ خواجہ حارث نے سپریم کورٹ کی سخت شرائط کی وجہ سے میرے کیس کی پیروی سے انکارکیا۔