Buy website traffic cheap

مریم نواز

احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد عوام سڑکوں پر کیوں نہیں نکلے، مریم نواز لیگی رہنماؤں پر برہم، کھری کھری سنادیں

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیداروں اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز پر کافی برہم ہیں احتساب عدالت نے نوازشریفک کو دس سال، مریم نوازکو سات سال اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایون فیلڈ کیس میں ایک سال کی قید کی سزاسنائی لیکن پورے ملک کے طول وعرض میں خاص طور پر پنجاب اور لاہور میں کسی قسم کا احتجاجی مظاہر ہ دیکھنے کو نہیں ملا۔ نجی چینل نے دعوٰی کیا ہے کہ مریم نواز نے نوازشریف اور اسحاق ڈارکیساتھ فیصلہ سننے کے بعد پارٹی رہنماؤں کو فون کیا اور کھری کھری سنائیں کہ آپ لاہور کے ایک بھی حلقے سے دوسوبندے بھی نہیں نکال سکے۔ انہوں نے کہا کہ پتہ چلایا جائے کہ پارٹی کیساتھ کون گیم کررہا ہے۔ اگرآپ لوگ احتجاج کے لیے بندے نہیں نکال سکتے تو الیکشن کیسے جیتیں گے۔