Buy website traffic cheap

فلائنگ سکول

اداکار حمزہ علی عباسی کی فلائنگ سکول کھولنے کی خواہش

لاہور(یواین پی)اداکار حمزہ علی عباسی نے فلائنگ سکول کھولنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویومیں کہا کہ پاکستان ایئرفورس کے اشتراک سے بننے والی فلم پروازہے جنون کے ذریعے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور بہت سے ایسے نوجوان بھی ملے جو ایئرفورس میں جانے کے خواہشمند ہیں لیکن انہیں کوئی راستہ نہیں ملتا لہٰذا میرے دل میں خواہش پیداہوئی کہ میں ایسے نوجوانوں کے لئے فلائنگ سکول کھولوں تا کہ وہ ایئر فورس میں آکر اپنے ملک و قوم کی خدمت کرسکیں۔