Buy website traffic cheap

لائنل میسی

ارجنٹائن کے صحافی کی ماں‌کا لائنل میسی کے لیے انوکھا تحفہ جو ان کی جیت کی وجہ بن گیا

لاہور(ویب ڈیسک): ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان لائنل میسی کو ایک ارجنٹائنی صحافی راماپینٹاروٹو کی والدہ کا تحفتاًبھیجا گیاسرخ رِبن موضوع بحث بن گیا۔صحافی نے نائیجیریا کیخلاف میچ سے قبل میسی کو سرخ رِبن دیتے ہوئے کہا کہ یہ ماں میر ی نے آپ کی گڈلک کیلئے تحفہ بھیجا ہے۔ارجنٹائن نے اس میچ میں کامیابی حاصل کرکے راؤنڈ آف 16میں رسائی حاصل کی تھی۔میچ کے اختتام پر میسی نے صحافی کو بتایاکہ انہوں نے سرخ ربن اپنے بوٹ میں رکھ لیا تھا اور وہ واقعی ہی ان کی گڈلک ثابت ہوا اور ارجنٹائن میچ جیت گیا۔