Buy website traffic cheap


ارمینہ خان کا دوست کورونا سے صحتیاب

پاکستان شوبز انڈسڑی کی معروف اداکارہ ارمینہ خان کے دوست نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

 

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ارمینہ خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو اِس بات سے آگاہ کیا کہ ان کا دوست کورونا وائر س کو شکست دینے میں کامیا ب ہوگیا ہے۔ارمینہ خان نے اپنے ٹوئٹ میں اپنے دوست سہیل انجم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ سب میرے دوست سے ملیں جس نے کورونا وائرس کو شکست دی ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں بےحد خوش ہوں کہ آ پ سب کی دعائیں میرے عزیز دوست کو ٹھیک کر رہی ہیں۔‘ارمینہ خان کے اِس ٹوئٹ پر ا±ن کے دوست سہیل انجم کا تو کوئی جواب نہیں آیا تاہم ان کے دیگر دوستوں نے بھی سہیل انجم کی صحتیابی کے لیے د±عائیں کیں۔