Buy website traffic cheap


اساتذ ہ کے مسائل کا ادراک ہے، اب وہ بچے ڈھونڈ کے نہیں لائیں گے

لاہور(شکیل احمدشاہین): اساتذہ کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ کوئی معاشرہ تعلیم کے بغیرترقی نہیں کر سکتا جبکہ اساتذہ معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ماضی میں اساتذہ کا وہ خیال نہیں رکھا گیا جوکہ رکھا جانا چاہیے تھا۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے اساتذہ کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا ۔انھوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کے مسائل کا ادراک ہے جن کو فوری طورحل کیا جا رہا ہے ۔اب استاد سکولوں میں داخلے کیلئے بچے ڈھونڈ کے نہیں لائیں گے ۔تقریب کے اختتام پر بہترین کاردکرگی دکھانے والے اساتذہ کو سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا ۔