Buy website traffic cheap


اسد عمراور سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈارکے درمیان رابطوں کے انکشاف نے حکومتی وصحافتی حلقوں میں تہلکہ مچادیا

لاہور(ویب ڈیسک): معروف صحافی اور سنیئرتجزیہ نگار محمد مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور موجودہ وزیر خزانہ اسد عمر میں رابطہ ہوا ہے۔ اس انکشاف پر اینکر پرسن ارشد شریف کا کہنا تھا کہ اگر دونوں میں رابطہ ہوا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ قوم کو بہت بڑا ٹیکہ لگنے والا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک نے کہا کہ اسحاق ڈار اور اسد عمر میں رابطہ ہوا ہے اور سابق وزیر خزانہ نے موجودہ وزیر خزانہ کو عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ محمد مالک نے کہا کہ جب انہوں نے اسد عمر سے اس حوالے سے بات کی تو وہ ہکا بکا رہ گئے کہ یہ خبر مجھ تک کیسے پہنچ گئی۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف نے کہا کہ اگر اسحاق ڈار اور اسد عمر میں رابطہ ہوا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اسد عمر اس قوم کو بہت بڑا ٹیکہ لگانے والے ہیں ۔ اس شخص سے رابطہ جس کو کرائسز کا ذمہ دار قرار دیا جاتا رہا ہے کا مطلب ہے کہ قوم بہت بڑے ٹیکے کی تیاریاں کرلے کیونکہ اب پٹرول کی قیمتوں اور ٹیکسز میں اضافہ ہونے والا ہے۔