Buy website traffic cheap

آئی پی پیز

اسد عمر نے نوجوانوں‌ کو خوشخبری سُنا دی

اسد عمر نے نوجوانوں‌ کو خوشخبری سُنا دی … اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوا لاکھ نوجوان آئی ٹی انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں، ملکی تعلیمی نظام عالمی معیار پر پورا نہیں اترتا، اگلے 5 سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے، ہمیں سکول کی سطح پر بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ماہانہ خسارہ 2 ارب ڈالرتک ہے، مگر نگران حکومت بیل آؤٹ پیکج کی تلاش میں لگی ہے

—————————-
یہ خبر بھی پڑھیئے

نگران حکومت کی اولین ذمہ داری ملک میں شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانا ہے،وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جواد ساجد خان
لاہور… وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جواد ساجد خان نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی اولین ذمہ داری ملک میں شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانا اور اس سلسلہ میں عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے تاہم حکومت اور سرکاری محکموں کے روزمرہ معاملات کو احسن طریقہ سے جاری رکھنا بھی حکومتی ذمہ داری میں شامل ہے۔ ڈاکٹر جواد ساجد خان نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتا ہے لیکن مخیر اور صاحب ثروت لوگ بھی اپنی سوشل ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔انہوں نے یہ بات آج جناح ہسپتال میں آرتھوپیڈک یونٹii کے آؤٹ ڈور کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ آرتھوپیڈک آؤٹ ڈور کی رینوویشن پر 50لاکھ روپے لاگت آئی ہے جو مخیر حضرات نے فراہم کئے۔ مزیدبرآں آرتھوپیڈک یونٹ کے آپریشن تھیٹر کو بھی جدید بنایا جا رہا ہے جس پر مزید 50 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ اس موقع پر آؤٹ ڈور کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ۰ قبل ازیں آؤٹ ڈور میں بہت تنگ جگہ تھی اور مریضوں کا رش بہت زیادہ تھا تاہم مخیر حضرات کے تعاون سے اس آؤٹ ڈور کی عمارت میں تبدیلیاں کی گئی ہیں اور ڈاکٹرز کے علاوہ مریضوں اور ان کے لواحقین کے بیٹھنے کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں اور مریضوں کی پرائیویسی کا بھی پورا خیال رکھا گیا ہے۔ علاوہ ازیں آرتھوپیڈک یونٹ کا آپریشن تھیٹر بھی جدید طرز پہ بنایا جا رہا ہے تاکہ پیشنٹ مینجمنٹ اور پیشنٹ کیئر کو مزید بہتربنایا جا سکے۔ اس آؤٹ ڈور میں روزانہ تقریباً 350 مریض آتے ہیں جس میں ٹریفک حادثات کے ٹراما پیشنٹس زیادہ ہوتے ہیں۔ آرتھوپیڈک وارڈ میں بھی نئے بیڈز فراہم کئے گئے ہیں اور وارڈ کی رینوویشن کی گئی ہے جس کا تمام خرچ مخیر حضرات نے برداشت کیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرصحت ڈاکٹر جواد ساجد خان نے آرتھوپیڈک آؤٹ ڈور یونٹ ii کی رینوویشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر تحسین ضیاء اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور مالی تعاون کرنے والے مخیرحضرات کے جذبہ خدمت کی تعریف کی۔ وزیرصحت کا کہنا تھا کہ پاکستان اگرچہ ایک غریب ملک ہے اس کے باوجود پاکستانی قوم دنیا بھر میں خیرات کرنے میں سرفہرست ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ندیم حفیظ بٹ، پروفیسر ضیاء اللہ باجوہ، چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ کیپٹن(ر) محمد یوسف، فاسٹ کیبل کمپنی کے میاں شوکت، پروفیسر مرتضیٰ چیمہ، ایم ایس ڈاکٹر عاصم حمید اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ وزیرصحت نے نقاب کشائی کر کے نئے آؤٹ ڈور بلاک کا افتتاح کیا۔