Buy website traffic cheap


اسلام آبادکے معروف نجی کالج کی 80 طالبات کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنادیا گیا،سوشل میڈیا صارفین و اراکینِ اسمبلی کا کاروائی کا مطالبہ

لاہور(ویب ڈیسک): بحریہ یونیورسٹی کی طالبات کو حراساں کرنے پر قومی اسمبلی میں ممبران قومی اسمبلی نے مذمت کرتے ہوئے بائیولوجی کے پروفیسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیوایم کی ممبر قومی اسمبلی ثمن سلطانہ اور مسلم لیگ ن کے ممبر شنیزہ فاطمہ نے بحریہ یونیورسٹی کی طالبات کو پروفیسر کی طرف سے امتحان (VIVA)میں جنسی حراساں کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ حراساں کرنے والے پروفیسر کے خلاف کارروائی کی جائے طلبہ کو بات نہ کرنے کا کہا گیا ہے مگر اس کے باوجود طلبہ نے آواز بلند کی ۔ معاملے کی مکمل انکوائری ہونی چاہیے ۔ 86طالبات نے جنسی حراساں کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ پروفیسر نے دھمکی دی کہ میں آپ کے نمبر کاٹ دوں گا۔