Buy website traffic cheap

جسٹس شوکت صدیقی

اسلام آبادہائیکورٹ کے ایک معروف جج بھی چیف جسٹس پاکستان کیخلاف میدان میں آگئے، کھری کھری سنادیں

لاہور(ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت صدیقی جواپنے متنازعہ اور دبنگ فیصلوں کی وجہ سے کافی مشہورہیں انہوں نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو کوئی حق نہیں ہے کہ وہ کھلی عدالت میں ججز کی تضحیک کریں اگر ہم قانون کیخلاف فیصلہ دیں تو وہ ہمارے فیصلے کو کالعدم قراردے سکتے ہیں لیکن ہماری شکل وصورت کو لیکر ہماری تضحیک کرنا قطعی قابل قبول نہیں ہے اگر وہ اس طرح کا رویہ برقراررکھیں گے تو ہمیں بھی اپنے ادارے کے دفاع میں بولنے کا حق ہے۔