Buy website traffic cheap

نوازشریف

اصغرخان کیس: نوازشریف نے سالوں پرانے رازسے پردہ اٹھاکر حقائق سے عدالت کو آگاہ کردیا

لاہور(ویب ڈیسک):سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نوازشریف سمیت اکیس افراد کو اصغرخان کیس میں طلب کیا تھا لیکن سابق وزیراعظم نے خودپیش ہو نے کی بجائے اپنے وکیل کے ذریعے ہی جواب دینا مناسب سمجھا۔ نوازشریف کے وکیل نے آج عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کے مؤکل نے بینظیر کی حکومت کو ختم کرنے کے لیے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسددرانی سے کوئی پیسے نہیں لیے۔ ان پر الزام ہے انہوں نے پی پی پی کی حکومت گرانے کے لیے آئی ایس آئی سے پینتیس لاکھ روپے لیے تھے جس کی تحقیقات آجکل ایف آئی اے کر رہا ہے۔