Buy website traffic cheap

ڈیموں

اصغر خان کیس : کیا جاوید ہاشمی نے آئی ایس آئی سے پیسے لیے، چیف جسٹس پاکستان اور جاوید ہاشمی کے درمیان دلچسپ مکالمہ

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے اصغرخان کیس کی سماعت کی۔ گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے نوازشریف، جاوید ہاشمی سمیت اکیس افرادکو نوٹس جاری کیا تھا ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء جاوید ہاشمی عدالت میں پیش ہوئے تو چیف جسٹس پاکستان نے ان کی تعریف کی جہ آپ دوسرے سیاستدانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ آپ کا عدالت میں پیش ہونا قابلِ ستائش ہے۔ عدالت نے استفسارکیا کہ کیا آپ نے آئی ایس آئی سے پیسے لیے تو جاوید ہاشمی نے جواب دیا کہ انہوں نے اس حوالے سے پانچ سال نیب اور ایف آئی اے کا سامناکیا ہے اور خودکو تمام الزاما ت سے کلیئرکرویا ہے۔