Buy website traffic cheap

پہلی

افسوسناک خبر: سرگودھا میں ایک ہی خاندان کے پانچ افرادقتل، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

لاہور(ویب ڈیسک): سرگودھا کے چک نمبر گیا رہ شمالی میں نامعلوم افرادنے ایک خاندان کے پانچ افراد کو موت کی نیند سلادیا۔ تفصیلات کے مطابق چالیس سالہ طفیل مٹھائی کے کاروبارسے منسلک تھا اور گزشتہ روزنامعلوم افراد نے اس کے گھرمیں گھس کر میاں بیوی اور تین بچوں کو فائرنگ کرکے قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔ ڈی پی او سرگودھانے واقعہ کا نوٹس لیکر تحققیات کا آغازکردیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب پروفیسر حسن عسکری نے بھی افسوسناک واقعے کی مذمت کی اور آئی جی پنجاب نے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔