Buy website traffic cheap


افغان فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 3 فوجی اہلکار ہلاک

کابل (ویب‌ڈیسک) افغان فوج کا ہیلی کاپٹر صوبہ فرح میں گر کر تباہ ہوگیا. تفصیلات کے مطابق افغان نیشنل آرمی کا ہیلی کاپٹر گولہ بارود لے کر جارہا تھا کہ راستے میں اچانک ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی، ہیلی کاپٹر کو لینڈ کروانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ہچکولے کھاتا ہوا نیچے آگرا جس میں‌ 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں. ہلاک ہونے والوں میں‌2 پائلٹس جبکہ 2 فوجی جوان شامل ہیں. فرح صوبے کے گورنر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر میں گولہ بارود بھی موجود تھا۔ حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں فوجی اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو پائلٹس اور دو فوجی اہلکار شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان سے یونیسف کے چیف چارلس نوزو کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال
پشاور(آئی آئی پی) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان سے یونیسف پشاور کے چیف چارلس نوزو کی نے وزیراعلی سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی نے بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے یونیسف کے کردار کو سراہا اور کہاکہ صوبائی حکومت اور یونیسف بچوں کے مسائل اور حقوق کیلئے مل جل کر کام کریں گے ۔ انہوں نے یونیسف کو صوبے میں مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے تعاون کا یقین دلایا۔ چارلس نوزوکی نے یونیسف پشاور کی صوبے میں سرگرمیوں کے حوالے سے وزیراعلی کو بریفنگ دی۔ چارلس نوزوکی نے بتایا کہ یونیسف پشاور صوبے میں پولیو ، صحت، تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی پر کام کر رہی ہے ۔ یونیسف کے ڈاکٹر جمیل ، انجینئر سجاد اکبر اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔