Buy website traffic cheap

الکوحل

الکوحل کی کتنی سی مقدار بھی آپ کی جان لے سکتی ہے؟ دیکھئے بڑی خبر

لندن (ویب ڈیسک) سائنسدانوں کی جاری کردہ تحقیق کے مطابق الکوحل یا شراب کی معمولی مقدار بھی آپ کی جان کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتی ہے. تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں کا تحقیق میں کہنا تھا کہ الکوحل انسانون کیلئے مضر صحت ہے. جس سے کینسر اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو جانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں. سائنس دانوں نے یہ نتائج 1990 سے 2016 کے دوران 195 ممالک میں انسانی صحت پر الکحل کے اثرات سے متعلق کیے گئے 592 طبّی تحقیقی مطالعات سے حاصل شدہ اعداد و شمار کا باریک بینی سے تجزیہ کرنے کے بعد اخذ کیے ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہوا کہ روازنہ کی بنیاد پر انتہائی کم مقدار میں بھی شراب پینے والے افراد بھی کینسر سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوئے جبکہ شراب کی زیادہ مقدار لینے والے اور نہایت کم مقدار لینے والے افراد، دونوں ہی کو صحت کے ایک جیسے مسائل کا سامنا تھا۔ البتہ شراب نہ پینے والے افراد ان بیماریوں سے محفوظ رہے تھے۔