Buy website traffic cheap

حلف

الیکشن جیتنے سے پہلے ہی عمران خان نے پاکستان کی تاریخ کا منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا، قومی خزانے کوماہانہ کروڑوں کا ٹیکہ

لاہور(ویب ڈیسک): لاہور(ویب ڈیسک): عام انتخابات میں ابھی ایک ماہ سے زائد کا عرصہ باقی ہے اور کوئی نہیں جانتاکہ انتخابات کے بعد کونسی پارٹی اقتدار سنبھالے گی لیکن پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ملنے والی سیکیورٹی عندیہ دیتی ہے کہ وہ ملک کی اہم ترین شخصیت بن چکے ہیں۔ عمران خان کی ذاتی رہائش گاہ بنی گالہ کی حفاظت کے لیے تین سو رینجر ز اہلکارتعینات کردیے گئے ہیں یہ الیکشن سے قبل کسی بھی شخصیت کو دی جانیوالی سب سے بڑی سیکیورٹی نفری ہے یہاں تک کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ذوالفقارعلی بھٹوکو بھی اتنی سیکیورٹی نہیں دی گئی تھی۔ عمران خان کی سیکیورٹی پر تین سو رینجرز اہلکاروں کے علاوہ تھانہ بنی گالہ کے دس اہلکاراور ڈویژن پولیس کے اہلکاروں کی نفری تین شفٹوں میں سیکیورٹی فراہم کرتی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی پر ساٹھ سے ستر لاکھ روپے ماہانہ قومی خزانے سے خرچ ہونگے۔