Buy website traffic cheap

حلف

الیکشن سے قبل عمران خان بڑی مشکل میں‌ ، اپنوں‌ کا بات ماننے سے انکار

الیکشن سے قبل عمران خان بڑی مشکل میں‌ ، اپنوں‌ کا بات ماننے سے انکار……….ناراض کھلاڑیوں کا بنی گالہ میں کپتان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج جاری ہے، احتجاج کے پیش نظر عمران خان نے ٹکٹوں کے اجرا پر نظر ثانی پر آمادگی بھی ظاہر کر دی۔ انتظامیہ نے سیکیورٹی کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔ مختلف شہروں سے کارکنوں کی بڑی تعداد بنی گالہ پہنچی، نعرے لگاتے، شور مچاتے مظاہرین مطالبات دہراتے رہے۔ ملتان، شیخوپورہ، دیر بالا، سوات اور گجرات سے آئے کھلاڑیوں نے احتجاج کیا۔ گیٹ کے پیچھے سے عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے غصہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوئی۔

——————————–
یہ خبر بھی پڑھیئے

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیلئے اچھی سکیم ہے ،خادم حسین
ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم عوام کو اپنے معاملات درست کرنے کیلئے اچھی سکیم ہے اور اس سکیم سے زیادہ سے زیادہ عوام ٹیکس نیٹ میں شامل ہوگی جس سے حکومتی ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا اور حکومت معاشی طورپر مستحکم ہوگی۔ایمنسٹی اسکیم میں 1100افراد کی جانب سے 135ارب کے اثاثے ظاہر کرنے سے حکومت کو4ارب روپے کی آمدنی ہوئی ۔اثاثے ظاہر ہونے کی اسکیم سے حکومت کو مجموعی طور پر35ارب روپے ٹیکس ملنے کا امکان ہے جس سے معیشت مستحکم ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور بورڈکے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے بارے میں عوامی شعور کی آگاہی کیلئے بھر پور مہم چلائی جائے تاکہ صحیح معنوں میں اس کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔نیز اس کی 30جون کی آخری تاریخ میں الیکشن میں مصروفیات کے باعث اضافہ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سکیم سے استفادہ حاصل کرکے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کا باعث بنیں۔ اس لیے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت میں31دسمبر2018تک توسیع کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے استفادہ حاصل کرسکیں اس طرح حکومت کے ٹیکس نیٹ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا اور حکومت کومزید بیرونی قرضوں سے بھی نجات ملے گی۔