Buy website traffic cheap


الیکشن سے قبل پولیس افسران کے تبادلہ و تقرر کے حوالے سے بڑی خبر آگئی، حکم نامہ جاری

لاہور(ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چارجون کے نوٹس کے تناظر میں آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ بابر بخت قریشی نے صوبہ بھر میں پولیس افسران کے تبادلہ وتقررپر فوری پابندی لگادی ہے۔ اکتیس مئی کے بعد ہونے والے تبادلے و تقرریوں بھی منسوخ کردیے جائینگے۔ انتہائی ہنگامی حالات میں الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ہی تقررو تبادلہ کیا جائیگا۔