Buy website traffic cheap

گالہ

الیکشن سے پہلے ایکشن، فاروق ستار سمیت 4ایم کیو ایم رہنماﺅں کی گرفتاری کا حکم

کراچی (ویب ڈیسک ) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے لا وڈ اسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمے میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار، نسرین جلیل، حیدرعباس رضوی اور فیصل سبزواری کی گرفتاری کا حکم د دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتارکرکے 9 جولائی کوعدالت میں پیش کیا جائے ۔ پیر کو کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں لاڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار و دیگر کی گرفتاری کا حکم دے دیا، عدالت نے ایم کیو ایم کے دیگر رہنماں میں نسرین جلیل، حیدرعباس رضوی، فیصل سبزواری کی بھی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتارکرکے 9 جولائی کوعدالت میں پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف لاڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ 2015 میں تھانہ سولجر بازار میں درج کیا گیا تھا۔