Buy website traffic cheap

دھماکہ

الیکشن کمیشن آفس کے قریب دھماکہ، ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا

جلال آباد (ویب ڈیسک) افغانستان کے شہر جلال آباد میں الیکشن کمیشن آفس کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں. پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے. گورنر جلال آباد کے ترجمان آیت اللہ خغیانی کا کہنا ہے کہ دھماکا آج صبح 11 بجے ہوا۔ دھماکے کے وقت الیکشن کمیشن آفس کے باہر مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی جو دہشت گروں سے تعاون رکھنے پر کاغذات نامزدگی مسترد ہونے والے امیدواروں کے حق میں مظاہرہ کر رہے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جیکی چن اب بھارتی فلم میں امیتابھ کیساتھ نظر آنے کو تیار، فلم کا نام سامنے آگیا