Buy website traffic cheap


الیکشن کمیشن آف پاکستان کا امیدواروں کے اثاثہ جات کے حوالے سے ایسا اقدام جس نے انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھادیے

لاہور(ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات مشتہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے گزشتہ عام انتخابات میں امیداروں کے کاغذات نامزدگی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے تھے تاہم اس مرتبہ الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات اور نامزدگی فارم ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ارکان پارلیمنٹ نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اور ان کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع کرنے کی مخالفت کی تھی اور اس سلسلے میں انہوں نے قانون سازی ہی نہیں ہونے دی۔ گزشتہ عام انتخابات میں نامزدگی فارم عوام کے سامنے رکھے گئے تھے، ایسا قانون نہیں تھا مگر الیکشن کمیشن نے آئینی اختیارات استعمال کئے تھے جبکہ ماہرین نے وارننگ دی ہے کہ تفصیلات عوام سے چھپانے سے انتخابی عمل کی شفافیت متاثر ہو گی۔