Buy website traffic cheap

نگران وزیراعلیٰ پنجاب

الیکشن کمیشن پاکستان سے پی ٹی آئی کو خوش کردینے والی خبر آگئی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ ہوگیا

لاہور(ویب ڈیسک): چیف الیکشن کمشنر سرداررضاخان کی سربراہی میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں چارناموں پر غور کیا گیا۔ جن میں ن لیگ کے نامزدکردہ ایڈمرل ریٹائرڈ ذکاء اللہ اور جسٹس ریٹائرڈ ساحر علی اور پی ٹی آئی کی جانب سے نامزدکردہ پروفیسر حسن عسکری اور ایازامیر کے ناموں پر غورکیا گیا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران نے متفقہ طور پر پروفیسر حسن عسکری کو پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کا نگران وزیراعلیٰ مقررکردیا ہے۔ پروفیسر حسن عسکری معروف علمی و ادبی شخصیت ہیں ۔