Buy website traffic cheap

کمیشن

الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس، بیلٹ‌ پیپرز فوج کی نگرانی میں‌چھاپنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس، جس میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے آئی جی پیز نے شرکت کی۔ جلاس میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی پاک فوج کی زیر نگرانی کرانے کا فیصلہ کیاگیا جب کہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل بھی فوج کی زیر نگرانی ہوگی۔ اجلاس میں سکیورٹی کے انتظامات بھی زیر غور رہے. پولنگ اسٹیشن کی سیکیورٹی پر پولیس اور رینجرز کے دستے مامور ہوں گے، حساس اور حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز تعینات ہوگی، حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر تین سے چار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔