Buy website traffic cheap

کمیشن

الیکشن کمیشن کو بڑا جھٹکا، 4اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہوئیکورٹ نے 13اضلاع کی حلقہ بندیوں پر فیصلہ سنائے ہوئے 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم اور 9اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ ہائیکورٹ نے 13اضلاع کے فیصلے سنائے۔ مزید چار اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں جن میں خاران ، گھوٹکی ، قصور ، اور شیخوپورہ کی حلقہ بندیاں شامل ہیں۔ عدالت نے 9اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔ جن میں خانیوال ، چینوٹ ، کرم ایجنسی ، راجن پور ، مانسہرہ ، صوابی ، جیکب آباد، گوجرانوالہ اور عمر کوٹ شامل ہیں۔ 6اضلاع کی حلقہ بندیوں کا فیصلہ آنا باقی ہے۔ جمعرات کو ایبٹ آباد سمیت مزید 31 درخواستوں کی سماعت ہو گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ناصر کھوسہ ہی نگران وزیراعلیٰ پنجاب ہونگے، ن لیگ ڈٹ گئی