Buy website traffic cheap


الیکشن کمیشن کے حکم پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے چاروں صوبوں میں اعلیٰ ترین عہدوں پر براجمان افسران تبدیل کردیے

لاہور(ویب ڈیسک): سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے لکھے جانے والے خط کے جواب میں چاروں صوبوں میں اعلیٰ ترین عہدوں پر براجمان افسران کو تبدیل کردیاہے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پنجاب میں اکبر درانی کو چیف سیکرٹری اور کلیم امام کو آئی جی تعینات کردیا گیاہے۔ جب کہ خیبر پختونخواہ میں نوید کامران بلوچ کو چیف سیکرٹری اور محمد طاہر کو آئی جی پولیس مقررکیا گیاہے۔ سندھ میں اعظم سلیمان نے بطورچیف سیکرٹری اور اور امجد جاوید سلیمی نے بطور آئی جی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ بلوچستان میں ڈاکٹر اختر نذیر کو چیف سیکرٹری اور محسن بٹ کو آئی جی بنایا گیا ہے۔