Buy website traffic cheap

امریکا ، جاپان میں طوفان

امریکا ، جاپان میں طوفان نے تباہی مچا دی ، 12 ہلاک

امریکا ، جاپان میں طوفان نے تباہی مچا دی ، 12 ہلاک،نظام زندگی درہم برہم
ٹوکیو: امریکا اور جاپان ان دنوں شدید موسم کی لپیٹ میں ہیں، امریکا میں گورڈن جبکہ جاپان میں جے بی طوفان نے تباہی مچا دی، جاپان میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے ۔سمندری طوفان “جے بی”جاپان کے مغربی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، دو سو پندرہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواں نے ہر چیز تہس نہس کر دی۔ مغربی جاپان میں طوفان کی وجہ سے نیلام کے لیے رکھی گئی درجنوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔شیکوکو اور کینسائی کے علاقوں میں چھ سو افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق 1993 کے بعد جاپان میں آنے والا یہ شدید ترین سمندری طوفان تھا۔ امریکا میں لوزیانا اور مسیسیپی میں سمندری طوفان گورڈن کے بعد ریاستی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔طوفان کی وجہ سے الباما مسیسیپی کی سرحد پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے، ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے، نیشنل ہریکین سنٹر نے خبردار کیا ہے کہ گورڈن طوفان مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔ ادھر بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق اس سال ملک میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے 1400افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ضرور پڑھیئے:

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم بھی ہیلی کاپٹر پر سفر کر کے پھنس گئیں،اضافے پیسے خرچ کرنے پر تنقید کاسامنا
ہرارے: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم بھی ہیلی کاپٹر پر سفر کرکے پھنس گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسنڈا ایرڈن بحرالکاحل کی ریاست ناورو میں ہونے والے پیسفک آئی لینڈ فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے گئیں، تین روزہ اجلاس کے لیے نیوزی لینڈ کی ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر کی خدمات حاصل کی گئیں۔اس ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہلے نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم کو اجلاس کے لیے پہنچایا گیا۔جیسنڈا ایرڈن نے تین روز کے بجائے صرف اجلاس کے آخری روز ہی شرکت کی اور ہیلی کاپٹر کو ایک ہی جگہ پر ایک ہی کام کے لیے 2 بار سفر کرنے پر 50 ہزار امریکی ڈالر کا اضافی خرچ آیا، جس پر وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم جیسنڈا ایرڈن نے کہا ہے کہ ان کی بچی ابھی 11 ہفتوں کی ہے اور وہ انہیں دودھ بھی پلاتی ہیں، اس لیے انہوں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اجلاس کے آخری روز شرکت کرکے نوزائدہ بچی سے کم سے کم وقت دور رہنے کی کوشش کی۔خیال رہے جیسنڈا ایرڈن کے ہاں 21 جون کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔وہ بے نظیر بھٹو کے بعد دنیا کی دوسری خاتون وزیر اعظم ہیں، جن کے ہاں عہدے پر براجمان رہنے کے وقت بچے کی پیدائش ہوئی