Buy website traffic cheap

امریکا نے حوثیوں

امریکا نے حوثیوں کو ایرانی اسلحہ کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

امریکا نے حوثیوں کو ایرانی اسلحہ کی اسمگلنگ ناکام بنا دی
واشنگٹن: امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے خلیج عدن میں یمن کے حوثی باغیوں کو اسلحہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار قبضے میں لینے کا دعوی کیا ہے۔عرب خبررساں ادارے کیمطابق امریکا کی جانب سے یمن کے حوثی باغیوں کو ایرانی اسلحہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل عرب ممالک بھی ایران سے اسلحہ حاصل کرنے کی حوثیوں کی ایسی کئی سازشیں ناکام بنا چکے ہیں۔اقوام متحدہ کی طرف سے بھی یمن کے حوثی باغیوں کو ایران سے اسلحہ کی اسمگلنگ پر پابندی کے باوجود ایران حوثیوں کو اسلحہ کی سپلائی جاری رکھے ہوئے ہے۔امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ خلیج عدن سے اسلحہ سے لدی ایک کشتی پکڑی گئی ہے جس میں مختلف اقسام کے ایک ہزار ہتھیار لادے گئے تھے۔ اگرچہ امریکی حکام نے پکڑے گئے اسلحہ کی اسمگلنگ کی براہ راست ذمہ داری ایران اور حوثیوں پر عاید نہیں کی۔اس سے قبل امریکا ایران کی طرف سے یمن کے حوثیوں کو اسلحہ کی اسمگلنگ کا الزام عاید کرتا رہا ہے۔ کچھ عرصہ پیشترامریکا نے اسلحہ سے لدے تین ٹرک قبضے میں لینے کا دعوی کیا۔یو ایس ایس جیسون ڈونھم نے اسلحہ اسگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی کشتیوں پر سوار تین افراد کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں یمنی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔