Buy website traffic cheap

اسرائیلی

امریکا نے فلسطینیوں کی امداد میں مزید کمی کر دی

واشنگٹن (یواین پی) امریکا نے فلسطینیوں کی امداد میں مزید کمی کردی ہے، یہ رقم یہودیوں اور عرب اسرائیلیوں کے درمیان مفاہمتی عمل کے پروگراموں پر خرچ کی جائے گی۔امریکا فلسطینیوں، یہودیوں اور عرب اسرائیلیوں کے درمیان مفاہمتی عمل کے پروگراموں کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرتا ہے ، تاہم اب اس رقم میں فلسطینیوں کا حصہ کم کردیا گیا ہے۔مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی کاٹی گئی رقم یہودیوں اور عرب اسرائیل کے درمیان مفاہمت کے پروگراموں پر خرچ کی جائے گی۔امریکا اب تک مختلف مدوں میں فلسطینیوں کی امداد میں مجموعی طور پر 50 کروڑ ڈالر کی کٹوتی کرچکا ہے، اس کے علاوہ واشنگٹن میں فلسطینی حکمراں جماعت پی ایل او کا دفتر بھی بند کیا جاچکا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ امریکی خاتون ٹی وی رپورٹر نے ہمدردی کی مثال قائم کردی
واشنگٹن (یواین پی) یوں تو رپورٹرز کا کام خبر دینا ہوتا ہے لیکن امریکا میں ایک خاتون رپورٹر نے ہمدردی کی مثال قائم کردی۔امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں فلورینس طوفان کی صورتحال سے آگاہی دیتے ہوئے جولی ولسن نامی خاتون رپورٹر نے براہ راست رپورٹنگ کے دوران کتے کو بچالیا۔سیلابی پانی میں پھنسے کتے کو دیکھ کر خاتون رپورٹر نے اپنی ڈیوٹی چھوڑی اور اسے پانی سے ریسکیو کرنے کیلئے جا پہنچی۔کتے کو باہر نکال کر خاتون واپس آئی اور اپنی ذمہ داری دوبارہ سنبھا ل لی۔