Buy website traffic cheap

نیشنل

امریکہ نے گھٹنے ٹیک دئیے، نیشنل سکیورٹی کونسل نے پاکستان سے مدد مانگ لی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ڈپٹی اسسٹنٹ لیزا کرٹس نے پاکستان سے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کیلئے مدد مانگ لی ہے. تفصیلات کے مطابق مریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل میں سینیئرڈائریکٹرلیزا کرٹس کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں امن کیلئے کوششیں کر رہا ہے جس کیلئے پاکستان سے مدد طلب کی ہے.
امریکی حکومت پاکستان کی مدد سے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کروانے کی خواہش مند ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان حکومت طالبان کو مذاکرات کی میز تک لانے میں ناکام رہی ہے.
واضح‌ رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان اور امریکی حکومت کے درمیان باہمی تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں.