Buy website traffic cheap

انصاف

امریکہ کی ہر بات قابل قبول نہیں،وزیراعظم نے مایک پومیو کو دوٹوک جواب دیدیا

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے امریکی وزیرخارجہ کو دوٹوک جواب دیدیا ہے. تفصیلات کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، افغانستان میں امن عمل اور پاکستان کے لیے امریکی امداد کی معطلی کے مسئلے پر بات چیت کی گئی۔ مائک پومپیو کی زیر قیادت وفد میں امریکی فوج کے جنرل جوزف ڈنفورڈ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے امداد کی بحالی کے لیے ایک مرتبہ پھر ڈومور کا مطالبہ کیا، تاہم پاکستان نے دوٹوک انداز میں امریکا کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے واضح کردیا کہ اس کی ہر بات تسلیم نہیں کی جاسکتی۔ پاکستان نے مائک پومپیو پر زور دیا کہ پاک امریکا تعلقات میں مشترکہ مفادات کو مد نظر رکھا جائے۔