Buy website traffic cheap


امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے الوداعی ملاقاتیں

لاہور: پاکستان میں متحدہ ریاست ہائے امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی بھی موجودتھے۔ الوداعی ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ امریکی سفیر نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی اور پاکستان آرمی کے خطے میں امن کے لیے کوششوں کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈیوڈ ہیل کے پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کے کوششوں کی تعریف کی۔