
امریکی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ کی ملاقات، ساری دنیا کی نظریں سنگاپور پر جم گئیں
سنگاپور (ویبڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان 12 جون کو ہونے والی ملاقات کیلئے سنگاپور پہنچ گئے ہیں. دونوں سربراہان کا شاندار استقبال کیا گیا. شمالی کوریا کے سربراہ نے ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملاقات کو تاریخی قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ خطے پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے.
جبکہ دوسری جانب ٹرمپ اس معاملے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتے انہوں نے جی سیون G7 سمٹ کے اختتام پر گفتگو میں بھی یہ بات کرچکے ہیں. دونوں سربراہان کی ملاقات سنگاپور کے خوبصورت جزیرے سینٹوسا کے فائیو اسٹار ہوٹل کپیلا میں ہوگی. ملاقات کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔