Buy website traffic cheap

ٹرمپ

امریکی صدر کا نئا شوشا … عالمی طاقتوں کے لئے بڑا چیلنج

امریکی صدر کا نئا شوشا … عالمی طاقتوں کے لئے بڑا چیلنج………….ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ملٹری کو ’اسپیس فورس‘ خلائی فورس کوتشکیل کرنے کا حکم دے دیا، امریکی صدرنے کہا کہ خلا میں امریکی موجودگی کافی نہیں مکمل غلبہ چاہیے اورچاند پرامریکی جھنڈا گاڑنا یا قدم کا نشان لگانا کافی نہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خلا میں بھی قیادت کریں گے کسی اورکی قیادت منظورنہیں، خلا میں چین اورروس کی سبقت ناقابل برداشت ہے، چین اورروس سے پہلے ہم خلا میں موجود ہوں گے

—————————————
یہ خبر بھی پڑھیئے

کشمیری قوم پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑ رہی ہے،حافظ محمد سعید
جنت ارضی کشمیر میں جتنی قربانیاں دی جاچکیں ایسے خطے غلامی میں نہیں رہ سکتے۔ آزادی کشمیر کی منزل قریب ہے، غاصب بھارت کو جلد مقبوضہ کشمیر سے نکلنا پڑے گا، نظریہ پاکستان کی بنیاد پر ملک بنا اسی سے ملک کا دفاع ممکن ہے،بیرونی سازشوں کے توڑ کیلئے فرقہ واریت کا خاتمہ اوراتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے،اجتماع سے خطاب
لاہور (÷÷÷÷میر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کشمیری قوم پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑ رہی ہے۔ جنت ارضی کشمیر میں جتنی قربانیاں دی جاچکیں ایسے خطے غلامی میں نہیں رہ سکتے۔ آزادی کشمیر کی منزل قریب ہے۔ غاصب بھارت کو جلد مقبوضہ کشمیر سے نکلنا پڑے گا۔ نظریہ پاکستان کی بنیاد پر ملک بنا اسی سے ملک کا دفاع ممکن ہے۔بیرونی سازشوں کے توڑ کیلئے فرقہ واریت کا خاتمہ اوراتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ قذافی سٹیڈیم فیروز پور روڈ پر نماز عیدالفطر کے بڑ ے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مردوخواتین نے ان کی امامت میں نماز عیدادا کی۔حافظ محمد سعیدنے اپنے خطاب میں کہاکہ امت مسلمہ اس وقت شدید مشکلات اور آزمائشوں سے دوچار ہے۔ بیرونی قوتیں تمام تر وسائل اور ٹیکنالوجی کے ہمراہ اسلام اور مسلمانوں پر حملہ آور ہیں اور خاص طور پر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ مسلم امہ کو چاہیے کہ وہ کفار کی سازشوں اور ان کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملانے کیلئے متحد و بیدار ہو جائے۔انہوں نے کہاکہ عیدالفطر کے بعد بھی ہمیں رمضان المبارک کے پیغام کو نہیں بھلانا چاہئے۔ مسلمان اپنے گھروں میں قرآن و سنت نافذ کریں، خواتین سمیت معاشرے کا ہر فرد اپنی زندگی کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرے۔ قرآن و سنت پر عمل کر کے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا حصول ممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والے ملک کو سیکولر بنانے کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کئے جارہے ہیں۔ پاکستانی قوم کو فکری انتشار کا شکار اور اس کا اسلامی تشخص تبدیل کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔وطن عزیزسے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اتحادویکجہتی کا ماحول اور قیام پاکستان کے جذبے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ کشمیریوں کی تحریک آزادی عروج پر پہنچ چکی۔ وہ سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان سے والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کر رہے اور لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں۔مظلوم کشمیری پاکستان کو اپنا سب سے بڑا وکیل سمجھتے ہیں اسلئے پاکستانی حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ جرأتمندانہ کردار ادا کرتے ہوئے انہیں غاصب بھارت کے پنجہ استبداد سے چھڑانے کیلئے عملی کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ مظلوم کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک جنوبی ایشیا میں کسی صورت امن قائم نہیں ہوسکتا۔ پاکستان کے استحکام اور بقا کیلئے کشمیر کو بھارتی قبضہ سے چھڑانا بہت ضروری ہے۔ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے پاکستانی قوم شہدائے کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیگی۔مظلوم کشمیریوں کو بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ پاکستانی قوم تحریک آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑی ہے۔