Buy website traffic cheap

امریکی

امریکی و شمالی کوریا کے سربراہان کی ملاقات، اندرونی خبر باہر آگئی

سنگاپور (ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ اور سربراہ شمالی کوریا کم جونگ ان کے درمیان سنگاپور میں تاریخی ملاقات ہوئی جہاں دونوں سربراہان نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور تصاویر بنوائیں.صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کم جونگ ان سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے جوبہت اچھی رہی.
امریکی صدرکا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا سے اب اچھے اور بہترین تعلقات کے لیے پرامید ہوں، توقع ہے کم جونگ ان سے تعلقات بہترین رہیں گے جب کہ مل کر کام کرکے ہی اہداف حاصل کر سکیں گے۔
دوسری جانب شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ تلخ‌ ماضی کو بھول کر امن کی نئی صبح‌ امید کرتے ہیں. اس راستے پر کچھ مشکلات پیش آئینگی لیکن ٹرمپ کیساتھ کام جاری رکھیں‌گے.