Buy website traffic cheap

عمران خان

امیدواروں سے حلف نامہ کیوں لیا؟، کپتان بڑی مشکل میں پھنس گئے

لاہور (ویب‌ڈیسک) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو بڑی مشکل میں ڈال دیا، تفصیلات کے مطابق امیدواروں سے آزاد الیکشن نہ لڑنے کا حلف نامہ لینے پر الیکشن کمیشن کے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے جواب طلب کرلیا ہے. تحریک انصاف کے خلاف ملک محمد منیر اور راؤ وقاص ارشاد نے درخواست دائر کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ تحریک انصاف نے امیدواروں سے غیر قانونی طور پر حلف نامے لئے۔ الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ عبدالغفار سومرو نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں امیدواروں سے حلف نامہ لے رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس ملتوی کردیا ہے.