Buy website traffic cheap

عید

انتخابات کے پیشِ نظربیوروکریسی میں تبدیلیاں جاری، نگران وزیراعظم کا خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): آئندہ انتخابات میں شفافیت لانے اور گزشتہ حکومت کے بیوروکریسی میں اثر ورسوخ کو ختم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں جاری ہیں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک نے خفیہ ایجنسی انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیکٹا کے سربراہ احسان غنی کو نیا ڈی جی آئی بی لگائے جانے کا امکان ہے یادرہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔