Buy website traffic cheap

وزیراعظم

انتظارکی گھڑیاں ختم ، شیخ رشید کی نااہلی کے متعلق کیس کا فیصلہ سنائے جانے کا اعلان ہوگیا، شیخ رشید پریشان

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی نااہلی کے متعلق کیس کا فیصلہ کافی عرصے سے محفوظ تھا جس کے بارے میں شکوک وشبہات کا اظہار کیا جارہا تھا۔ سپریم کورٹ نے فیصلے سنائے جانے کا اعلان کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں کل کیس کا فیصلہ سنائے گا۔ لیگی رہنماء شکیل اعوان نے عدالت سے استدعاکی تھی کہ فیصلہ کافی عرصے سے محفوظ ہے شیخ رشید کی نااہلیت کا براہ راست اثر حلقے کی عوام پر پڑیگا اس لیے جلدازجلد فیصلہ سنایا جائے۔