Buy website traffic cheap

پیمرا

انوکھا لاڈلہ کھیلن کو مانگے چاند، پی ٹی آئی نے انتخابات سے پہلے ایک اور فرمائش کرڈالی ، اہم شخصیات کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چاروں صوبوں کے گورنرز خاص طورپر گورنر خیبر پختونخواہ کو تبدیل کیا جائے ان کا کہنا تھاکہ یہ انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں ماضی میں روایت رہی ہے کہ کسی اور صوبے کا گورنر تبدیل ہو نہ ہو کے پی کے کا ضرور ہوتا ہے کیونکہ وہ قبائلی علاقہ جات کے معاملات کو بھی کنٹرول کرتاہے ۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ مریم نواز اور ان کے حواری الیکشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں نوازشریف لندن میں بیٹھ کر اداروں کے خلاف بیانات دیتے جارہے ہیں ان کے انہی بیانات کی وجہ سے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا گیا ہے۔