Buy website traffic cheap


انگلش فاسٹ باؤلرجیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کرنے کے قریب پہنچ گئے

لاہور(ویب ڈیسک): سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر گلین میگراتھ نے کہا ہے کہ جب انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں میری زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیں گے اس کے بعد کسی دوسرے فاسٹ باؤلر کیلئے اینڈرسن کے ریکارڈ تک پہنچنا بہت مشکل ہو گا۔ میگراتھ کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بطور فاسٹ باؤلر زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے 563 وکٹیں لے رکھی ہیں لیکن اب ان کا ریکارڈ جیمز اینڈرسن کے نشانے پر آگیا ہے اور انہیں سنگ میل عبور کرنے کیلئے 2 وکٹوں کی ضرورت ہے، توقع ہے کہ وہ بھارت کے خلاف جاری پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں میگراتھ کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔میگراتھ نے اپنے بیان میں کہا ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے پر مجھے فخر ہے لیکن جب اینڈرسن میرے ریکارڈ کو عبور کریں گے یہ بھی میرے لئے باعث فخر لمحہ ہو گا، میں سمجھتا ہوں کہ اینڈرسن اس اعزاز کے حقدار بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اینڈرسن دونوں طریقوں سے گیند کو سوئنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، میرے خیال میں اس کے علاوہ صرف وسیم اکرم کو اس کی مہارت تھی، ہر باؤلر اس قابل نہیں ہوتا اسلئے میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ جب اینڈرسن مجھے پیچھے چھوڑ دیں گے تو اس کے بعد کسی دوسرے فاسٹ باؤلر کیلئے ان کے ریکارڈ کو توڑنا مشکل ہو گا۔