Buy website traffic cheap


اورنج لائن ٹرین کیس: لاہورہائیکورٹ کا سابق وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی سمیت ذمہ داران افراد کیخلاف کیس نیب میں بھجوانے کا عندیہ

لاہور(ویب ڈیسک): پنجاب یونیورسٹی اورجی سی کے میدان اورنج ٹرین منصوبے کودینے کیخلاف درخواست کی سماعت میں لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ تعمیراتی کمپنی2ہفتے میں رقم عدالت کوجمع کرائے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی اورجی سی کے میدان اورنج ٹرین منصوبے کودینے کیخلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ۔جسٹس علی اکبرقریشی نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ احکامات کے برعکس کھیلوں کے میدان کیسے دیئے گئے؟ طلباکئی سال کھیلوں میں حصہ نہیں لے سکے،ذمہ دار کون ہے؟قانونی مشیرنے عدالت میں موقف اپنایاکہ سابق وی سی مجاہد کامران اور 2وائس چانسلرزنے کھیل کے میدان دیئے۔جس پرعدالت کا کہنا تھا کہ معاملے کو چھوڑیں گے نہیں ،تمام پلندے نیب کو بھجوائیں گے،مجاہد کامران بھی نیب جائیں گے،ذمہ داروائس چانسلرز کا معاملہ بھی نیب کو بھجوانے کا سوچ رہے ہیں،کیوں نہ تعمیراتی کمپنی کے اثاثے منجمد کردیئے جائیں۔لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ تعمیراتی کمپنی2ہفتے میں رقم عدالت کوجمع کرائے۔