Buy website traffic cheap

انصاف

آج کا دن ہمیں اس عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے: وزیراعظم خان

یوم عاشور کے موقع پر قوم کے نام جاری پیغام میں وزیر اعظم خان نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اس عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جو نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے دین کی حفاظت و حرمت کے لیے معرکہ کربلا میں پیش کی، واقعہ کربلا ہمیں اعلیٰ مقاصد کے حصول کی خاطر ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے،
استقامت حق کا حصول ہی وہ مشن ہے جس کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ آج کا دِن ہمیں نواسہ رسولؐ اور جگر گوشہ بتولؓ کے عظیم افکار و اعمال کی یاد دلاتا ہے، حق و باطل کی لڑائی اس دور میں بھی جاری ہے حضرت امام حسین ؓ نے اپنی لازوال قربانی سے یہ ثابت کیا کہ باطل جب بھی حق سے ٹکرایا ہے نیست و نابود ہوا ہے ثابت قدمی اور استقامت کی یہی مثال ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

…………………….
یہ خبر بھی پڑھیئے

ریسکیو 1122 راولپنڈی کے 500سے ذائد اہلکاریوم عاشورہ کے موقعہ پر ہائی الرٹ رہیں گئے
چھٹیاں منسوح، ریسکیو 1122 راولپنڈی میں کوڈریڈ لگادیا گیا: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122راولپنڈی
راولپنڈی(یواین پی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122راولپنڈی ڈاکٹرعبدالرحمان کی زیرِ صدارت ریسکیو 1122کا محرم الحرم کے حوالے سے خصوصی اجلاس سنٹرل ریسکیو اسٹیشن راول روڈ پر ہواجس میں ایمرجنسی آفیسر (اپریشنز)کی جانب سے ریسکیو1122کے ایمرجنسی پلان پر بریفنگ دی گئی۔ جس کے مطابق ضلع بھر کے ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اورکوڈ ریڈ کوڈ لگادیا گیا۔ ضلع بھر میں مجالس،امام بارگاہ،جلسے جلوس کے ہمراہ داخلی خارجی راستوں پر ریسکیو کیمپ لگائے جائے گے جہاں ریسکیو ایمبولینسز اور ریسکیو اہلکارموجود رہیں گئے ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتِ حال میں عزاداروں کوبروقت اور بہتر طور پر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ سا تھ ر یسکیو 1122 کے تربیت یافتہ رضاکاربھی اپنے فرائض سرانجام دیں گئے۔اجلاس میں ریسکیو 1122راولپنڈی کے تمام افسران موجود تھے۔راولپنڈی میں500سے ذائد ریسکیو اہلکاروں کی سپیشل ڈیوٹی کنٹرول روم، ایمرجنسی ریسکیو اسٹیشنز، 34ایمرجنسی ایمبو لینسز،12 فائر وہیکلز، 05 ریسکیو اینڈ ریکوری وہیکلز،02 واٹر باؤزر، 20ریسکیو میڈیکل پوسٹیں اور 45موٹر بائیک ایمبولینسزپر لگادی گئی ہے ۔10محرم الحرام کو بنی چوک، امام بارگاہ کرنل مقبول حسین،امام بارگاہ قادیمی،مرکزی جامیہ مسجد،جامیہ تعلیم القران راجہ بازار،حیدری چوک سیٹلایٹ ٹاون،قیصرسجاد مغل آباد اور قیصر عباس ٹالی موہری کے مقامات پرKey Points بنائے جائیں گے ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122راولپنڈی نے کہا کہ ریسکیورز عوام الناس کی قیمتی جانوں کو بچانے اور متائژین کی تکلیف کم کر کے محفوظ معاشرے کے قیام کے مشن کے لئے کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے اجتماعات میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبٹنے اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے پہلے سے تیاری ، حفاظتی انتظامات نہ صرف حادثات اور سانحات کے اثرات کم کرتے ہیں بلکہ حادثات سے منظم اور پیشہ وارانہ انداز میں نبرد آزما ہونے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔