Buy website traffic cheap

شریف

اٹھارویں ترمیم کورول بیک کرنے کی افواہیں، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے سنگین نتائج کی دھمکی دے ڈالی

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں بہت گہری ہیں، وہ پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں، جن کی جڑیں عوام میں ہوتی ہیں، ہمیں جمہوری سسٹم کو مزید مضبوط بنانا ہے، مجھے ملک کے ساتھ ساتھ خاص طور پر نوجوانوں کی زیادہ فکر ہے، اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے منافق حکمران یوٹرن لینے میں ماہر بن چکے ہیں، موجودہ کٹھ پتلی حکومت نے آتے ہی 500 لوگوں کو بے روزگارکردیا ہے.