Buy website traffic cheap

امریکی

اہم امریکی شخصیت کی اچانک پاکستان آمد، دونوں حکومتوں میں کیا معاملات طے ہونے جارہے ہیں، بڑی خبرآگئی

لاہور(ویب ڈیسک): امریکا کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئی ہیں جہاں وہ پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئی ہیں جہاں وہ پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گی، اس کے علاوہ وزارت خارجہ میں دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرات بھی ہوں گے۔امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز دورے کے دوران نگراں وزیراعظم سے ملاقات کریں گی جب کہ عسکری حکام سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ ایلس ویلز کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی راہ ہموار ہوگی۔