Buy website traffic cheap

رکنیت

اہم شخصیت نے ایم کیو ایم کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

کراچی (ویب‌ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالی رضا عابدی کا کہنا تھا کہ استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے. انہوں نے اپنا استعفیٰ ایم کیوایم کے کنوینیئر خالد مقبول صدیقی کو بھجوا دیا ہے اور اپنے ہاتھ سے لکھے گئے استعفے کی تصویر بھی ٹویٹ کی ہے۔ ان کا کہنا تھا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی رکنیت سے مستعفی ہو رہا ہوں۔