Buy website traffic cheap

ضمنی

اہم شخصیت کی برطرفی کا مطالبہ، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو مشکل میں ڈال دیا

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو اہم معاملے پر خط لکھ کر انتظامیہ کیلئے مشکل کھڑی کر دی ہے. تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنمائ فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنرسے چیئرمین نادرا کی برطرفی کا مطالبہ کردیا ہے. الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات میں استعمال ہونے والی مشینری کی تصدیق کرے اور انتظامی، عدالتی اورادارہ جاتی نظام کو ن لیگ کے اثرورسوخ سے پاک رکھے. خط میں مزید کہا گیا ہے کہ صرف تبادلے ہی کافی نہیں ہیں، پیشہ ورانہ اور تجربہ کار افسران ڈیوٹیوں پر تعینات کیے جائیں.